شہری و تمدنی ترقی کے لئے رنگ و چونے کے ذریعے وسائل کی ضیاع کی اجازت نہیں دی جاسکتی،عبدالمتین اخونزادہ
کوئٹہ
( پریس ریلیز
+ خبر ایجنسیاں)
شہری و تمدنی ترقی
کے لئے ترقیاتی اپروچ
اختیار کے سلسلے میں
کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ
( کیو ڈی ایم) کے
ٹکنکل ورکنگ گروپ
کا آن لائن اجلاس کیو ڈی ایم کے کنوینر عبدالمتین اخونزادہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کیو ڈی ایم کے
فعال و متحرک اور با صلاحیت پلیٹ فارم کی تحسین کی گئی اور کوئٹہ و مضافات کے شہریوں کے حقوق و فرائض میں توازن و تناسب اور تحفظ و کامیابی حاصل کرنے کے بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و مسلک اس سے استفادہ حاصل کرنے کو انتہائی معتبر و قابل قدر قرار دیا گیا ،ٹکنکل گروپ کے پہلے نشت میں ماہرین سماجیات و عمرانیات اور میونسپل سروسز کے لئے استفادہ و فکری دانش مندی کی آرزو مندی والے دوست شریک ہوئے جبکہ کراچی و اسلام آباد سے بھی ممتاز دانشور و ٹکنکل ماہرِین نے آن لائن شریک گفتگو رہے آن لائن نشت میں ایجنڈا کے نکات میں کیو ڈی ایم کے اہداف
ٹکنکل گروپ کے مقاصد ،سائلڈ ویسٹ منیجمنٹ ورکنگ کے لئے تجاویز و پیپر ورک اور تعمیری ماحول و ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے کے لئے کوئٹہ کے ماسٹر پلان کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر توجہ دی گئی تاکہ اجتماعی مفادات و سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی
کے لئے سرکار و سوسائٹی دونوں اپنا قیمتی وقت و دانش اور وسائل و توانائی وقف فرمائیں اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے عبدالمتین اخونزادہ کنوینیر کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ(کیو ڈی ایم) نے کہا کہ
SAVE QUETTA
CLEAN 🫧🫧 QUETTA
ہمارا مقصد و مدعا ہے جس کے لئے نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں تشکیل دینے اور تعمیری ماحول کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو تمام گروہی و نسلی امتیاز و تفریق سے اوپر نوجوانوں و خواتین اور بچوں و بزرگوں کے مسائل و ترقیاتی کاموں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے نئے عمرانی ارتقاء و سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی کا رجحان پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہو لاکھوں انسانوں کے شہری و تمدنی ترقی کے لئے نئے اپروچ و خوشحالی کے تصور کو فعال کرنا چاہتے ہیں روایتی ہتھکنڈے و اسٹیس کو ناکارہ ہو چکے ہیں پارٹیاں اور قبائلی نظام زندگی درہم برہم ہو کر بوسیدہ ہو چکے ہیں اس لئے نتیجہ خیزی سے محروم اور وسائل کے ضیاع روکنے میں ناکام رہے ہیں جنھیں مزید اپنے کندھوں پر اٹھا کر معاشرتی و سماجی بربادیوں کا تماشا نہیں دیکھ سکتے ہیں نئے پیراڈایم میں علمی و فکری مکالمے اور تعمیری و ترقیاتی منصوبوں کے لئے شہریوں سے معاونت و راہنمائی فراہم کی درخواست کرتے ہیں
اس موقع پر خصوصی قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر و مضافات اور کینٹ و پوش علاقوں کو ماڈل شہری و تمدنی سہولیات یکساں انتظامی مرکز و محور کے تحت فراہم کرنے کے لئے نئے ماسٹر پلان اور متبادل ترقیاتی اپروچ اختیار کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور قابل فہم ورکنگ و فریم ورک تلاش کیا جاسکے اور انسانی نفسیات و ذہانت کے استعمال و دستیابی کے باعث معاشرتی ترقی و خوشحالی کا سلیقہ مندی اختیار کیا جاسکے کیو ڈی ایم ازکار رفتہ اسٹیٹس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے مختلف مواقع پر قیمتی وسائل و توانائی کے ضیاع کو قابل گرفت قرار دیتے ہیں جس طرح حالیہ دنوں میں سرکاری اشرافیہ اور اسٹیٹس کو کے علمبرداروں نے بند بانٹ کے لئے نوجوانوں اور طلباء وطالبات کو ورغلا کر دیواروں پر رنگ و چونے سے شہریوں کے دل 💓❤️ بہلانے کے ساتھ ساتھ تہذیبی و ثقافتی تبدیلیوں کے ادراک و احساس کئے بغیر وسائل و توانائی ضائع کررہے ہیں کیو ڈی ایم اس طرح کے ناکارہ ہھتکنڈوں کے استعمال کے بجائے تعمیری کام و بیداری کے لئے اوپن معاشرتی و سماجی مکالمے اور تعمیری منظر نامے میں شامل ہونا چاہتے ہیں جس میں اشرافیہ اور مقتدرہ کے ناروا ضابطے و مواقع فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ عوام و نوجوانوں کے لئے بھی کچھ علم و ادب اور ثقافت و سیاحت کے مواقع پیدا ہوسکیں البتہ کیو ڈی ایم کھلے دل 💓❤️ و دانش مندی کا رجحان فروغ دینے کے لئے ٹریفک پولیس کے ہفتہ ٹریفک اور پولیس آفیسران کے داد و دانش مندی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے منشیات فروشوں کے خلاف میدان عمل میں بھرپور کردار ادا کیا###