ہندوستان کے مشہور کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گیا
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دنیا بھر کے لاکھوں دلوں کی دھڑکن کامیڈین راجو شریواستو کا بدھ کو صبح انتقال ہو گیا، وہ 58 برس کے تھے۔ وہ دل کا دورہ پڑنے سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نئی دہلی میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔ 58 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کو 10 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق کامیڈین کا بدھ کو صبح 10:15 بجے انتقال ہوا۔ان کے انتقال
کی خبر سن کر فلم انڈسٹری اور دنیا بھر میں ان کے شایقین میں ماتم کی لہر دوڑ گیی۔غور طلب ہے کہ انہیں جم میں ورزش کے دوران سینے میں درد اور ہونے کے بعد ان 10 اگست کو ایمس دہلی میں داخل کروایا گیا تھا۔ وہ 1980 کی دہائی کے آخر سے، تفریحی صنعت میں کام کر رہے تھے۔راجو سریواستو کو 2005 میں، اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج’ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد پہچان ملی۔انہوں نے ‘میں نے پیار کیا’، ‘آمدانی اتھنی خرچہ روپیہ’، ‘میں پریم کی دیوانی ہوں’ اور کئی دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔