سعودی عرب نے ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ /اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت و کواڈینیٹر فارن ایڈ فرح عظیم شاہ شاہ نے ڈائریکڑ جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان بڑا بھائی ہے اور ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو سعودی عوام اور حکومت نے پاکستانی عوام کے لئے امداد کے پل بنادیئے جو خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہے۔انہوں نے سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومنیٹرین
اینڈ ریلیف سمیت تمام رفاعی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سعودیہ پاکستان دوستی و بھائی چارے کی مزید مضبوطی کی خواہش کا اظہار کیا۔اس دوران رابطہ عالم اسلامی و سیکرٹری جنرل کی دنیا بھر میں انسانی۔ سماجی و رفاعی خدمات کو سراہتے ہوئے اسلام کے سافٹ امیج کو پیش کرنے پر سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد العیسی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثنا رابطہ عالم اسلامی کی پاکستان بھر میں ریلیف سرگرمیوں بالخصوص بلوچستان میں میں ریلیف سرگرمیوں میں رابطہ عالم اسلامی اور اسکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق حالات سے بھی آگاہ کیا اور وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا خیرسگالی پیغام بھی پہنچایا۔