تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،چیف سیکرٹری بلوچستان

0 206

تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ( پ ر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رہے تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے،سبزل روڈ پر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ شہر کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات

 

حافظ عبدالباسط،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایڈ منسٹر یٹر کوئٹہ جبار بلوچ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ پیکیج اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اسپینی روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ، انسکمب روڈ، سریاب روڈ، مشرقی بائی پاس اور ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یوٹیلیٹی سروس لائنوں کی جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنایا جائے منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رہے تاکہ مقررہ مدت میں

 

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سبزل روڈ پر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ٹریفک کے مسائل کا حل اور شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی بہتری، منصوبوں کی تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے راستوں میں لگے درختوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.