منشیات سے پاک معاشرے کا قیام اولین ترجیح ہے،غلام اظفر مہیسر

0 283

منشیات سے پاک معاشرے کا قیام اولین ترجیح ہے،غلام اظفر مہیسر

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف کاروائی کو وسعت دیکر دیگر علاقوں میں بھی آپریشن کیاجائے گاتاکہ منشیات جیسی لت کو جڑ سے اکھاڑمعاشرے کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کریں۔آپریشن میں پکڑے گئے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ صحت مند ہوکر معاشرے کے لئے سود مند ثابت ہوسکے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے تمام مراکز بحالی مریضان منشیات کے سربراہان کے اجلاس اور سٹی نالے پر قائم کئے گئے چیک پوسٹوں کے

 

معاہنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔مراکز بحالی مریضان منیشات کے سربراہان کے اجلاس میں اداروں کی کارکردگی ،علاج ومعالجہ ،گنجائش،سہولیات،مسائل اور وسائل پر تفصیلا سے جائزہ لیاگیا۔تاکہ آپریشن میں پکڑے گئے منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز کے حوالے کرنے اور علاج ومعالجہ کا عمل شروع کیاجائے۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے تمام سربراہان کو سٹی نالے کا دورہ کروایا جہاں انہیں نے چیک پوسٹوں اور نفری کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کاروائی کے بعد سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کا امجد کا بننے سے روکنے کے لئے 6 چیک پوسٹ قائم کر دیئے گئے ہیں جس میں 70 پولیس اہلکار مختلف اوقات میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.