لیبیا کے قریب آپریشن،196 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

0 2

طرابلس: لیبیائی ساحلی محافظوں کے دو آپریشنوں میں 196 غیر قانونی تارکین وطن بچا لیے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیائی ساحلی محافظوں کے دو آپریشنوں میں 196 غیر قانونی تارکین وطن بچا لیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے ساحلی محافظوں نے صبح کے وقت کھلے سمندر میں ربڑ کی کشتی کو گھیرے میں لیتے ہوئے 107 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا جو کہ یورپ جانے کی کوشش میں تھے ۔ دوسری جانب لیبیا کے الحمص شہر کے قریب سمندر میں کاروائی کے دوران 89 تارکین وطن پکڑ لیے گئے جن میں 16 خواتین اور 2 بچے بھی شامل تھے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.