جامعہ بلوچستان ،وائس چانسلر سمیت واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،بانو ارباب

0 198

سبی: بلوچستان نیشنل پارٹی سبی خواتین ونگ کی سیکرٹری بانو ارباب نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے واقعہ نے بلوچستان یونیورسٹی کی نااہل انتظامیہ کے کالے کرتوں کو عیاں کردیا ہے ،وائس چانسلرکو سمیت واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،بی این پی کسی صورت بلوچستان کے قبائلی روایات کو پامال نہیں کرنے دے گی ،خواتین کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف خواتین ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بی این پی مینگل سبی کی خواتین سیکرٹری محترمہ بانو ارباب نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کا واقعہ بلوچ روایات کی پامالی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے بلوچستان یونیورسٹی میں ہونا والا واقعہ بلوچستان کے قبائلی راویات کے بر عکس ہے ایسے شرم ناک واقعات بلوچستان کے قبائلی روایات کو پامالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی خواتین پر تعلیمی راستے بند کرنے کی سازش ہے بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میںزیر تعلیمی طالبات کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی بجائے ان کو بلیک میل اور ہراساں کرکے ان کے مستقبل اور عزت سے کھیلا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آباد قبائلی رسم رواج کے مطابق خواتین کی عزت و احترام کرتے ہیں اور ہر قبائلی معاشرے میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو بلیک میل اور ہراسان کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرائے میں لاکھڑا کیا جائے اور نااہل وائس چانسلر سمیت تمام ملوث عناصر کو ایسی کڑی سزا دے کی ائندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پر عملی قدم اٹھایا جائے تاکہ بلوچستان کی طالبات بلا خوف وخطر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے کر بلوچستان کا نام روشن کرسکیں انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل خواتین کے خلاف ہونے والے ایسے اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.