عالمی بینک اور آئی ایم ایف سربراہان کا پاکستانی معیشت کی مکمل حمایت کا اعادہ

0 2

واشنگٹن:  پاکستان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے معاشی اشاریوں میں ہونے والی نمایاں بہتری سے متعلق آگاہ کیا ہے۔مشیر خزانہ نے پاکستانی معیشت میں استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ کی کوششوں بارے بھی آگاہ کیا۔حفیظ شیخ نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مثبت اشاریوں سے پاکستانی معیشت کے استحکام کے راستے پر گامزن ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت میں اصلاحات متعارف کروائے جانے کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی بنک کے دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے حکومت پاکستان کی معاشی نمو اور ترقی کی کوششوں میں بھر پور امداد کا اعادہ بھی کیا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹا لینا جارجیوا نے حکومت پاکستان کے عزم اور لگن کی تعریف کی اور اصلاحات کے پروگرام کے لیے اپنے ادارے کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔عالمی بینک اور آئی ایم ایف سربراہان نے پاکستانی معیشت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.