الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدارانہ ہے، پی ٹی آئی

2 326

الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدارانہ ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے عمران خان کو نااہل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدارانہ ہے،

الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہماری توقع کے مطابق آیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کے خلاف نہیں یہ پاکستان پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہے۔الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم اہل نہیں ہے، عوام اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، آج انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن

کا فیصلہ عوام کے منہ پرطمانچہ ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے لوگ باہر نکلیں۔ رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف تمام فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچیں، بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کا دست راست بن

چکا ہے، عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ان کانپیں ٹانگ رہی ہے۔شفقت محمود نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، تاریخ الیکشن کمیشن کو عوام دشمن کے طور پر یاد رکھے گی، پاکستان کے لیے آج یوم سیاہ ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […]  پی ٹی آئی رہنما شہباز گل بڑی مشکل میں پھنس گئے […]

  2. […] پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں لا کر بسانا شروع کر دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.