چینی کمپنی نے سیٹلائٹ سروس پلیٹ فارم لانچ کر دیا
ووہان: ایک چینی کمپنی نے صارفین کیسیٹلائٹ وسائل تک آسان رسائی کیلئے گزشتہ روز سیٹلائٹ سروس پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے، پلیٹ فارم کی ڈیزائنر چائنہ ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن (سی اے ایس آئی سی) نے پانچویں چائنہ انٹرنیشنل کمرشل ایروسپیس فورم ووہان میں اس کا اعلان کیا ہے ،ایک مشترکہ سیٹلائٹ آپریٹنگ بزنس خدمات کی بجائے سیٹلائٹس پر توجہ مرکوز رکھے گا جو اسے صارفین کیلئے سیٹلائٹ وسائل شیئر کرنے،قابل توجہ شعور اور اطلاعات تک رسائی کیلئے ضروری اہلیت کے سلسلے میں مختلف بنائے گا،سی اے ایس آئی سی کے زوتائو کا کہنا ہے کہ نیا پلیٹ فارم صارفین کوزمینی اسٹیشن نیٹ ورک کے ذریعے مربوط سیٹلائٹ وسائل فراہم کرے گا جو زیادہ صارفین دوست اور درست ہوگا۔