تسنیم حیدر کے الزامات پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

0 122

تسنیم حیدر کے الزامات پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تسنیم حیدر پاکستان مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں ہے اور نہ ہی اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق ہے۔

زبیر گل کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کے لیے رچایا گیا ہے، تسنیم حیدر کے دائیں، بائیں بیٹھےدونوں افراد پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جو لندن میں نواز شریف کےگھر کے باہر مظاہرے کراتے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدرکا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جےآئی ٹی کے قانونی فورم پرپیش کریں، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔

مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے بھی ایک بیان میں کہا ہےکہ تسنیم حیدر مسلم لیگ ن کے ترجمان ہرگز نہیں، تسنیم حیدر کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لے کر جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.