شہناز گل نے ’پاکستانی پنجابیوں‘ کیلئے خصوصی پیغام دے دیا

1 61

شہناز گل نے ’پاکستانی پنجابیوں‘ کیلئے خصوصی پیغام دے دیا

دبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کی سب کی پسندیدہ امیدوار شہناز گل نے پاکستانی پنجابیوں کیلئے پیغام دے دیا۔

خیال رہے کہ شہناز گل کو ان کے بےباک انداز اور خلوص کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے وہ جلد ہی سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

شہناز گل نے دبئی میں ہونے والی ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ ایوارڈز کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں خصوصاََ پنجابی مداحوں کیلئے پیغام دیا کہ وہ اُن سے بےحد محبت کرتی ہیں۔

شہناز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستانیوں کے لیے پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستانی نوجوان پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ سے روانہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.