میر ا رکنیت مولانا فضل الرحمان ختم کرسکتاہے صوبائی امیر نے پارٹی کو دیوار سے لگایا ہے ،مولانا نوراللہ
کوئٹہ(پ ر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی مولانا نوراللہ مولانا انوارالدین مولانا محمد لعل آخندزادہ مولانا سید محمد ودیگر علمائے کرام قبائلی عمائدین نے ضلعی سیکرٹریٹ میں سنئر رہنماں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی امیر کو یہ حق حاصل نہیں کہ میرے رکنیت کو ختم کرے چونکہ میں صدر متحدہ مجلس عمل بلوچستان ہوں میں نے خود صوبائی امیر کو قومی اسمبلی کی نشست کا ٹکٹ بحکم مولانا فضل الرحمان جاری کیاہے
میر ا رکنیت مولانا فضل الرحمان ختم کرسکتاہے صوبائی امیر نے پارٹی کو دیوار سے لگایا ہے انھوں نے جماعت سے یارانہ گروپ بنایا ہے اقربا پروری صوبائی امیر کی قیادت میں عروج پر ہے صوبائی امیر نے جمعیت علما اسلام کے دستور سے مذاق بنا یا ہے یہ کہاں کا دستور ہے کہ اپنی ذاتی عناد اور انانیت کی بنیاد پر مخلص اور نظریاتی ورکرز کی رکنیت کو ختم کرے صوبائی امیر کے بدولت بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علما اسلام نے اپنا اکثریت کھو گئی جمعیت علما اسلام
کے دستور کے رو سے صوبائی امیر خود جمعیت علما اسلام سے خارج متصور ہے کیونکہ دستور کے ہر دفعہ کی مخالفت صوبائی امیر نے کیا ہے گذشتہ 2018 الیکشن میں انھوں نے بر ملا جمعیت علما اسلام کے دستور اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی نشست پر دوسرے جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کیا انکے آبائی پولنگ پر انکی ووٹ 6 سو صوبائی امیدوار کی ووٹ 2سو تھے صوباءامیر خود دستور شکن ہے یہ اجلاس اپنے قائد مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ فی الفور صوبائی امیر کا احتساب کرے ھماری مقام جمعیت علما اسلام اور غریب کارکنوں کی وجہ سے بنا ہے صوبائی امیر جماعت کو متحد کرنے میں ناکام ہے خود جماعت کو انتشار کی جانب گامزن کرنے کے پے در پے ہیں انھوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہیں۔ اجلاس میں سنئر آراکین کی کثرت کے بنیاد پر اگر سنئر آراکین چھتوں اور دیواروں پر بیٹھ گئے۔
[…] پارٹی ٹکٹ کی تقسیم ،عمران خان نے پالیسی بیان جاری کر دیا […]