عمرگل اور سعید اجمل کو بڑا عہدہ مل گیا

1 292

 

عمرگل اور سعید اجمل کو بڑا عہدہ مل گیا

سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2012 کا ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن عمرگل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔عمرگل نے2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کیریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں ، 130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا بڑا اسیکنڈل سامنے آگیا

اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ان دونوں کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔سعید اجمل نے بھی کہا کہ ذکا اشرف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے موقع فراہم کیا۔

لڑکے کی چھوٹی بچی کیساتھ زیادتی

عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئےکہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے 2008میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں، وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔

سوزوکی مہران ںے کردیا وہ کام جو کسی نے سوچانہیں تھا

You might also like
1 Comment
  1. […] عمرگل اور سعید اجمل کو بڑا عہدہ مل گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.