سکیورٹی فورسز نے3 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا
سکیورٹی فورسز نے3 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا
سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر آپریشن کر کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے,جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد انجام کو پہنچ گیا۔
مودی نےمسلمان کھلاڑی شامی کیساتھ کیا کیا؟ تمام راز منظر عام پر
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہےدوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 26 سالہ سپاہی شاہزیب شہید ہوگیا
سائفر کیس: جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کو بڑی ریلیف ملنے کا امکان