رس گلے کم پڑنے پر شادی میں لڑائی جھگڑا

0 414

 

رس گلے کم پڑنے پر شادی میں لڑائی جھگڑا

 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑگئے جس کے بعد معمولی لفظی تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی اور جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ 6 افراد اسپتال پہنچ گئے۔ایک عجیب و غریب واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے شمس آباد میں پیش آیا جہاں کھانا کھلتے ہی مہمانوں نے کھانے کی میز پر ہلہ بول دیا۔پولیس کے مطابق شادی میں کسی نے رس گلےکے کم پڑ جانے کا کہا جس کے بعد رس گلوں کو حاصل کرنے میں 6 افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس

مودی نےمسلمان کھلاڑی شامی کیساتھ کیا کیا؟ تمام راز منظر عام پر

قدر بڑھا گیا کہ جھگڑا کرنے والے افراد زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایسا ہی واقعہ گزشتہ سال بھی پیش آیا تھا اور شادی میں مٹھائی کے کم پڑجانے پر چند افراد کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں کئی افراد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے زخمی افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے جب کہ زخمی افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے

عمرگل اور سعید اجمل کو بڑا عہدہ مل گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.