دین بیزار حکمرانوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائینگے،حافظ حسین احمد
جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ بلال خان ناصر کے مدرسے جامعتہ العلوم الاسلامیہ مسجد بلال نواں کلی مندوخیل آباد اور دیگر علاقوں کے مدارس ومساجد پر پولیس اورسرکاری فورسز کی جانب سے بلاجواز چھاپوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس لاوارث نہیں ہے دینی مدارس آمن وسلامتی کے درسگاہیں ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے اسلام آباد سے اپنے معتمد خاص ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
کیا سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعہ ہے مدارس ومساجد کی دفاع اور تحفظ کے لئے ہر محاذ پر جابر اور دین بیزار حکمرانوں کا ہر ناپاک عزائم کو ناکام بناے گے انہوں نے کہا کہ ضلعی صوبائی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں دینی مدارس کے خلاف سازشوں سے باز آجائے بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام سخت احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس علوم شریعہ سکھانے کے مراکز ہیں مدارس دہشتگردی کے نہیں آمن وسلامتی کے آماجگاہیں صوبائی وضلعی انتظامیہ کو اگر کسی دینی مدرسے کے بارے میں کوئی شکایت ہے تو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی جماعت صوبائی جماعت یا وفاق المدارس العربیہ سے رابطہ کریں بصورت دیگر دینی مدارس کے خلاف رات کی تاریکیوں میں کارروائیاں کرنے سے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔