ووٹ قبائلی نہیں سیاسی امانت ہے سیاسی بنیادوں پر ہی ڈالا جائے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ ووٹ قبائلی امانت نہیں بلکہ سیاسی امانت ہے ووٹ کسی قبائلی شخصیت کی جھولی میں ڈالنے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر ڈالا جائے،نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے اگر کرخ مولہ زہری کے عوام نے سیاسی کارکن کو منتخب کیا تو کرخ،مولہ،زہری کو بھی تربت جیسے ترقی دینگے،کرخ مولہ زہری وہ حلقہ ہے جہاں بے حساب پیسے آئے مگر کہاں خرچ ہوئے کسی کو علم نہیں،بلوچستان بالخصوص خضدار کو نیشنل پارٹی کی حکومت نے امن دیا،عوام کی تعاون اور مثالی کارکردگی کی بنیاد پر انشا اللہ آنے والی حکومت نیشنل پارٹی کی ہو گی ترقی و خوشحالی اوپسماندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے لازم ہے کہ عوام روایت شکنی کر کے اپنی ووٹ کو قبائلی بنیادوں پر نہیں بلکہ سیاسی بنیادوں پر استعمال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کرخ کے زیر اہتمام شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی،سردار محمد اسلم بزنجو،سیکرٹری انسانی حقوق میر شاوس بزنجو،چیئرمین اسلم بلوچ،رجب علی رندضلعی صدر عبدالحمید ایڈوکیٹ،سردار حیا ت خان ساجدی،میر دیدگ بزنجو چیئرمین امین بلوچ،میر اشرف علی مینگل،میر خورشید رند،میر عبدالرحیم کرد جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی،بی ایس او بلوچستان کے صدر شکیل بلوچ،چیئرمین ایم سی نال حاجی احمد نواز بلوچ،میر سلمان زہری،کریم قادر جتک،میر سرور جتک،وحید بزنجو،ریاض شاہوانی،خدا بخش بلوچ،ماچھی خان جاموٹ نے خطاب کیا جبکہ بی ایس او کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دی قبل ازیں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان،قبائلی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بڑی تعداد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاسابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرخ مولہ زہری سیاسی طور پر زرخیزعلاقہ رہا ہے یہاں ایوب جتک جیسے سیاسی کارکن پیدا ہوئے یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج میں کرخ مولہ زہری کے عوام سے مخاطب ہوں میں عوام کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست میں منظم رہیں،سیاسی سو چ کو اپنائیں،سیاسی جماعتوں کے ساتھ خود کو منسلک کریں،عوام یاد رکھیں ووٹ قبائلی امانت نہیں اور نہ ہی قبائل کی بنیاد پر ووٹ کی قدر ہے ووٹ خالصتا سیاسی امانت ہے اور ووٹ وہ واحد ہتھیار ہے جو عوام کی طاقت ہے آپ عوا م کو چائیے کہ اپنی طاقت ایک ایسی جماعت کی جھولی میں ڈالیں جس جماعت کی قیادت آپ لوگوں کی صفوں سے ہوں کل آپ ان سے پوچھ سکیں باز پر س کر سکیں کہ آپ نے ہماری امانت کا کیا کیا؟اور میں بڑے فخر سے یہ کہتا ہوں کہ نیشنل پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت آپ لوگوں کی صفوں سے ہیں آپ لوگ بلا خوف و خطر نیشنل پارٹی کی قیادت سے سوال کر سکتے ہیں،نیشنل پارٹی کو جن جن علاقوں سے نمائندگی ملی ہم نے ان علاقوں میں تاریخی تبدیلیاں لائیں تربت اس کا واضح مثال ہے اگر جھالاوان کے عوام نے ہمیں موقع دیا تو ہم ایسی تبدیلیاں لائیں گے کہ جس کو عوام برسوں یاد رکھیں گے نیشنل پارٹی کی منشور میں تعلیم،صحت،مواصلات،امن و امان جیسے مسائل کا حل موجود ہیں ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کرخ مولہ زہری وہ علاقے ہیں جہاں ووٹ ہو یا عام زندگی ہمیشہ خوف کا سایہ یہاں رہا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام خوف کی سایہ کو مٹائیں علاقے میں تبدیلی لانے کے لئے نیشنل پارٹی کی قیادت کو ووٹ دیں میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر کرخ مولہ زہری،خضدار نال فیروز آباد،وڈھ کے عوام نے نیشنل پارٹی کو کامیاب کیا تو ہم خضدار،کرخ زہری مولہ اور وڈھ کو بھی تربت جیسے ترقی دینگے نیشنل پارٹی کی قیادت کے لئے خوشی کی بات ہے کہ آج عوام نیشنل پارٹی ہی کو نجات دھند ہ سمجھ رہی ہے مکران سے لیکر جھالاوان سراوان تک جہاں جہاں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسے ہو رہے ہیں ان جلسوں میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں اس کی بڑی وجہ سابقہ نمائندوں سے عوام کی بیزاری ہے ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار میں امن و امان کی صورتحال مخدوش تھی لوگ گھروں میں محصور ہو گئے تھے کرخ اور خضدار کے سیاسی کارکنان میرے پاس آئے امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا میں نے کہا ہم انشا اللہ خضدار کو امن بھی دینگے اور کرخ کو بجلی بھی فراہم کر کے اور آج کرخ کے عوام بجلی کی روشنی سے جو فائدہ اٹھا رہے ہیں یہ ہماری حکومت کی جانب سے کرخ کے عوام کے لئے تحفہ تھا ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کے لئے کام کیا جبکہ گزشتہ ادوار میں منتخب لوگوں نے عوام کو مایوس کیا آج ہمار ے لئے خوشی کی بات ہے کہ لوگ دوبارہ نیشنل پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ہم اسی بنیاد پر یہ کہتے ہیں کہ آنے والا دور آنے والی حکومت نیشنل پارٹی کی ہو گی عوام بھر پور انداز میں نیشنل پارٹی کو کامیابی دلائیں اس سے قبل نیشنل پارٹی کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں والہانہ استقبال کیا۔