کوئٹہ، 30 نومبر کو شاندار طریقے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا استقبال کریں گے، سمیع اللہ کاکڑ
پشین پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں نعمت اللہ کا کڑ سمیع اللہ کاکڑ رحمان ترین نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام سے مستفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ائندہ یارو کے مقام پر پیپلز پارٹی کا دفتر قائم کریں گے تقریب سے ضلعی صدر شیر محمد ترین پی وائی او کے صوبائی جنرل سیکرٹری شان ثاقب ابڑو پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نادرخان کاکڑ حمید اللہ عاصم صاحب ضیاء الدین کاکڑ نعمت اللہ کا کڑ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور یہ عہد کیا کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کوئٹہ میں شاندار طریقے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا استقبال کریں گے