وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی کی کال پر دالبندین میں بھی فوکل پرسن میر اسفندیار خان یار محمد زئی کی قیادت میںکار ریلی نکالی

0 277

دالبندین( این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی کی کال پر دالبندین میں بھی فوکل پرسن میر اسفندیار خان یار محمد زئی کی قیادت میںکار ریلی نکالی گئی جو کہ داود آباد کے مقام سے برآمد ہوئی کار ریلی میں خان سنجرانی پینل کے علاوہ اتحادیوں۔تاجر برادری۔ہندو برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی بعد ازاں شرکاء پریس کلب دالبندین کے سامنے جمع ہو گئے اس موقع پر خان سنجرانی پینل کے رہنماء و فوکل پرسن میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فوج نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر حاصل ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ صدر پرویز مشرف کے خلاف اسپیشل کورٹ کی جانب سے پھانسی کی سزا سنانے سے ملک کے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں کیونکہ سابقہ صدر پرویز مشرف نے 40 سالوں تک ملک و قوم کی خدمت کی ہے ہم پرویزمشرف کے خلاف سزا کو بددیانتی سمجھتے ہیں عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگر ملک کے لیے بڑی قربانیاں دینے والوں کی کارناموں کو بھی مدنظر رکھنی چاہیے اس لئے اسپیشل کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا سنانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں ریلی کے شرکاء سے ملک مقصود سمالانی اور ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.