گوادر کے ساحلی شہر پسنی کے نواحی علاقے سر دشت میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0 223

بلوچستان کے دور افتادہ اورپسماندہ علاقوں میں بنیادی صحت کے مخدوش حالات کے پیش نظر معیاری صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی اور عوام تک انکی بہتر رسائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج پرعزم اور ہمہ وقت کوشاں ہے_ اس سلسلے میں ضلع گوادر کےساحلی شہر پسنی کے نواحی علاقے وادی سردشت کے عبداللہ بازار میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا -میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بیماریوں خصوصاً جلدی امراض سے بچاؤ

اور ان سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں آگاہی, مریضوں کا طبی معائنہ، تشخیص اور مفت ادویات فراہم کیں_ سینکڑوں مریض بشمول خواتین اور بچے میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے_ مکران کی ساحلی پٹی کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کی جانب سے منعقد فری میڈیکل کیمپس سے اب تک ہزاروں مریض مستفید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی ایک کثیر تعداد شامل ہے۔ مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی کو سراہا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.