کوئی محکمہ یا سیاسی شخصیات کالج کا کام شروع کروانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں ،طلباء
صحبت پور(رپورٹ/شاہدگولہ)
ضلع صحبت پور کی دوسری بڑی تحصیل مانجھی پور کے کالج کی بلڈنگ کا کام ضلعی انتظامیہ،سیاسی نمائیندگان،کالجز حکام،محکمہ بلڈنگز اور متعلقہ ٹھیکیدار کی بے حسی کامنہ بولتا ثبوت ہے2017 سےکالج کی بلڈنگ کیلئےفنڈزمنظور ہوااور2021میں ٹھیکہ ہواموبائیلزیشن کی مدمیں کروڑوں روپے نکالے گئےجوکہ صرف اور صرف کمیشن اورکاغذات کی نظرہوگئےاب صرف دم دلاسوں،جھوٹے وعدوں کے سوائے کچھ بھی نہیں کوئی محکمہ سیاسی شخصیات کالج کا کام شروع کروانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں چند ماہ قبل میر دوران خان کھوسہ کےزمین دینے کے اعلان کے بعد کالج گوٹھ سہراب خان کھوسہ منتقل ہونے کے پیش نظر احتجاج کیا گیاتو وہاں پر کالج بننا تو ممکن نہ ہوسکااس کےبعد ڈپٹی کمشنرصحبت پور نےمتعلقہ کالج کیلئےگوٹھ عبدالحلیم کھوسہ میں الاٹ شدہ زمین کا دورہ کیا محکمہ بلڈنگز کے آفیسران ن ڈپٹی کمشنرکو اس زمین پرکام نہ ہونےپرقائل کردیا اورپرانی ہاسٹل کالج کم (بھوت بنگلہ )نما بلڈنگز کے اطراف دورہ کیاجہاں پر گورنمنٹ بوائیز ہائی سکول کے گراؤنڈ سمیت شمشان گھاٹ کےنزدیکی زمین کاوزٹ کیاگیا اور15دنوں کے اندر اندر کام شروع کرنے کا وعدہ کیاگیالیکن پھراچانک 15دن بعدکالج کی الاٹ شدہ زمین کامعائینہ کرنے کیلئے ایک اور وزٹ کیا گیاجسکے بعد مانجھی پور کی معروف شخصیت سردار محمد داؤد خان کھوسہ نے مانجھی پور صحبت پور مین روڈ گوٹھ شفقت خان کھوسہ میں اپنی ذاتی زمین کالج کے نام کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن اس زمین پر لون لیاگیاتھا جوکہ حکومت کی قرض دار ہے جب تک قرضہ ختم نہیں ہوتا زمین پرکام نا ممکن ہےلیکن کمشنر نصیرآباد ڈویژن کے دورہ صحبت پور کےموقع پرسب ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی جانب سے یہ جواب دیا گیاکہ مانجھی پور کالج کی زمین کا مسئلہ حل ہوچکا ہے کی تسلی دیکر جواب دیا گیالیکن کمشنرنصیرآباد ڈویژن کے دورے کےبعد آج تک کام شروع نہیں ہوسکا ہےمسئلہ جوں کا توں ہے۔ مانجھی پور کے شہریوں جو اپنے مستقبل کے معماروں کا اچھا مستقبل بنانے کیلئے سرگرم ہیں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان,چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان،جوڈیشل مجسٹریٹ صحبت پور,چیف سیکریٹری بلوچستان ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان,ڈاٸریکٹرنیب بلوچستان ریجن،سیکریٹریز محکمہ کالجزاینڈہاٸیرایجوکیشن کمیشن بلوچستان،محکمہ مواصلات وتعمیرات،کمشنر نصیرآباد ڈویژن سےحقیقی معنوں میں نوٹس لیکر مانجھی پورکالج کی بلڈنگ کا کام شروع کرنے کیلئے اقدامات کرانے کا مطالبہ کیا ہے.