دمّام میں لڑکیوں کی وین پر مقامی شہری کی فائرنگ،ایک طالبہ جاں بحق

0 9

دمّام (این این آئی)سعودی عرب کے مشرقی شہر دمّام میں نوجوان شہری نے ایک وین پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں وین میں سوار تین لڑکیوں میں سے ایک جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔میڈیرپورٹس کے مطابق ادھر الشرقیہ صوبے کی پولیس کے سیکورٹی ترجمان کے مطابق سیکورٹی اداروں نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی عمر تیس کی دہائی میں ہے۔ اس سے قبل نوجوان نے ظہران کے علاقے میں الفاخریہ نامی محلے کے اندر ایک نجی گھریلو سواری پر فائرنگ کی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک لڑکی اپنی جان گنوا بیٹھی اور دو زخمی ہو گئیں۔ تمام لڑکیاں سعودی شہری ہیں۔ فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جس کا تعلق بھارت سے ہے۔پولیس کے متعلقہ ارکان نے مطلوبہ اقدامات کیے اور زخمیوں کو علاج کے لیے طبی اداروں میں منتقل کر دیا۔ ملزم اور کیس کو صوبے کی جنرل پراسیکیوشن میں پیش کر دیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.