پشین:اسلام اور قوم پرستی کے نام پر اب ہمارے عوام کو ورغلایا نہیں جاسکتا:بلوچستان عوامی پارٹی

عوام کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں

0 9

پشین

:اسلام اور قوم پرستی کے نام پر اب ہمارے عوام کو ورغلایا نہیں جاسکتا:بلوچستان عوامی پارٹی

پشین: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عوام کے روشن مستقبل کےلیے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کریں، قوم اور مذھب کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں نے نہ صرف علاقے کے عوام کا استحصال کیا بلکہ عوام کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی 20 پشین تھری کے انتخابی مہم کے آغاز کے سلسلے میں پارٹی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارٹی ضلعی آرگنائزر سابق صوبائی وزیر اسفندیارخان کاکڑ، صوبائی رہنماء حاجی حبیب الرحمان ترین، حلقہ پی بی 20 پشین تھری کے نامزد امیدوار عصمت اللہ ترین، سردار نسیم ترین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کے سابقہ حکمرانوں کی جانب سے صوبے کے وسائل کی بے دریغ لوٹ کھسوٹ، کرپشن،

ذاتی مفادات کے حصول اور اقربا پروری کے ردعمل میں عوام نے نہ صرف بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کو سراہا بلکہ گزشتہ انتخابات میں اپنے بھرپور مینڈیٹ سے بھی نوازا۔آج اسی عوامی مینڈیٹ اور اعتماد کے بل بوتے پربی اے پی اور اسکے اتحادی عوام کی خدمت اوربلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے مصروف عمل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا عزم پرامن خوشحال بلوچستان اور عوام کے وسائل عوام کے لئے ہے بلوچستان عوامی بارٹی پر تنقید کرنے والے اپنے ماضی پر نظر ڈالیں کہ ماضی میں بلوچستان پر حکومت کرنے والوں نے صوبے اوراسکی عوام کو کیادیا۔آج بلوچستان اور اس کے عوام جس پسماندگی اور معاشی بدحالی کا شکار ہے یہ گزشتہ حکمرانوں کے بدترین سیاسی ومعاشی ملی بھگت کانتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ قوم پرستی اور مذہب کے لبادے میں گزشتہ کئی عشروں سے عوام کے وسائل پر ہر دور میں شب خون مارا گیا، عوام دوست ترقیاتی منصوبوں کی بجائے کرپشن سے بھرپور اسکیمات کو فروغ دیاگیا

جس کے نتیجہ میں عوام کے حصے میں معاشی بدحالی بدامنی، بیروزگاری اور تعلیمی پسماندگی آئی۔ انہوں نے کہا کہ ۔بی اے پی اوراسکے اتحادی وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کیساتھ ماضی میں ہونے والی سیاسی ومعاشی زیادتیوں کے ازالہ کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت تعلیم اور روزگار کی یکساں فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔،

سی پیک میں مغربی روٹ اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے مزید منصوبوں اور نئے صنعتی زونز سمیت مختلف شاہراہوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری کے ساتھ ساتھ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں عوام دوست اسکیمات اور کوئٹہ کراچی ڈبل روڈ کی منظوری اور صوبائی حکومت کی جانب سے علاج ومعالجے کے لیے انڈونمنٹ فنڈکا اجرا تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کیلیے عملی اقدامات موجودہ صوبائی حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ماضی میں بلوچستان پر راج کرنے والے اپنے ماضی اور ہمارے حال کا موازنہ کے بعد بی اے پی کی عوامی حکومت پر تنقید کریں ہم زبانی دعووں پر نہیں عملی کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں حکومت کی جانب سے کیجانیوالی اقدامات سے صوبے میں روزگار اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں گی اور بلوچستان دائمی ترقی پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اور قوم پرستی کے نام پر اب ہمارے عوام کو ورغلایا نہیں جاسکتا، ماضی میں ایک دوسرے کو برابھلا کہنے والے اب اپنے مفادات کیلئے یکجا ہوکر عوام کی آنکھوں میں ایک بار پھر دھول جھونکنا چاہتے ہیں، لیکن ضلع پشین کے عوام ان نام نہاد عناصر کے بھکاوے میں مذید نہیں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو پشین کے عوام حلقہ پی بی 20 پشین تھری پر بلوچستان عوامی پارٹی کو اپنا بھرپور مینڈیٹ دیکر ابن الوقت عناصر کو مسترد کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.