شیخ رشید کا کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر کو پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی

0 9

(کراچی (ویب ڈیسک

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے وفاقی وزیر کو پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق وفاقی وزیرکو پاکستان کوسٹ گارڈزکی تربیتی اموراور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور پکڑی گئی منشیات، شراب اور دیگر جنرل آئٹمز کی تفصیلات بتائی گئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جوانوں کے بلند عزم، حوصلہ اور کوششوں خصوصا انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں بیک وقت اپنی فرائض سرانجام دینے والی اس فورس کا نہ صرف زمانہ امن بلکہ کسی بھی جنگی صورت حال میں ایک اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.