محکمہ تعلقات کے جائز مطالبات قابل عمل ہے ان پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائینگے،بشریٰ رند

حکمہ تعلقات عامہ کو جدےد خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق ہوا۔

0 8

محکمہ تعلقات کے جائز مطالبات قابل عمل ہے ان پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائینگے،بشریٰ رند

 

(کوئٹہ (ویب ڈیسک
صوبائی پارلیمانی سےکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری ٰ رند نے چےف سےکرٹری بلوچستان کےپٹن (ر) فضےل اصغر سے ملاقات کی ۔ ملاقات مےں محکمہ تعلقات عامہ کو جدےد خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر کےا گےا کہ محکمہ تعلقات عامہ کوجدےد ٹےکنالوجی سے لیس اور جدےد دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیاجائے گا۔
محکمہ مےں مےرٹ پر آفےسران کی ترقےاں اور تعےناتی، پروفےشنل ٹرےننگ اور جدےد آلات کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھانے سے ہی محکمہ کی کارکردگی مےں بہتری اور حکومتی تشہیر اچھے انداز مےں ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ مےں جاری احتجاج کے حوالے سے کہا کہ محکمہ کے جائز مطالبات قابل عمل ہے ان پر سنجیدگی سے غور کر کے اقدامات اٹھائے جائےں گے تا کہ ملازمےن مےں پائی جانے والی بے چےنی اور اضطراب کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلقات عامہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کےا جا سکتاہے۔
ےہ حکومت کا اہم ترےن محکمہ ہے جو حکومتی کارکردگی کو پرنٹ، الےکٹرونک اور سوشل مےڈےا کے ذرےعہ عوام الناس تک پہنچتا ہے۔
لہذا حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو اجاگر کرنے اور عوام کا حکومت کے بارے مےں رائے عامہ قائم کرنے کےلئے ضروری ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تا کہ انکے مسائل حل ہو اور حکومتی تشہیر بہتر طرےقہ سے ہو سکے ۔ انہوں نے جوائنٹ ایکشن کمےٹی کی جانب سے پےش کئے گئے مطالبات کے حل کی یقین دھائی بھی کرائی ۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.