پارٹی ٹکٹ کی تقسیم ،عمران خان نے پالیسی بیان جاری کر دیا

1 280

پارٹی ٹکٹ کی تقسیم ،عمران خان نے پالیسی بیان جاری کر دیا

اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے ٹکٹس کا فیصلہ میں خود کروں گا، ٹکٹس صرف ان امیدواروں کو دیں گے جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہوں۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبائی تنظیم کے عہدے داران کو جلد شارٹ لسٹنگ کی ہدایت کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے لیے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبوں میں عام انتخابات کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا۔عمران خان سے پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سے ملاقات کی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عمران خان حملہ: ملزم کے وکیل نے نئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.