ثاقب نثار کے صادق اور امین خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ،مریم اورنگزیب

0 135

ثاقب نثار کے صادق اور امین خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے “صادق اور امین” نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر کے خیراتی فنڈ ہاو¿سنگ سوسائیٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اپنے

 

ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی “صادق اور امین” نے 30 لاکھ ڈالر کی رقم ہاﺅسنگ منصوبے میں لگانے کا اعتراف کیا ہے۔پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کےلئے زکوا تہ کے پیسے

 

دئیے تھے پرائیویٹ ہاو¿سنگ سوسائٹی کے لئے نہیں ،دوسروں پہ چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم ،ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکوت چور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ریاست کے 190 ملین پاو¿نڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟ فارن فنڈنگ کر کے ملک

 

کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا ؟ زکوتہ کے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا ؟ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟ بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟جن کو چور کہتے ہیں پاکستان میں برطانیہ کی

 

بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے ۔عمران خان اِسی لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.