اسلام کسی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو

0 121

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ واقعے سے پوری دنیا میں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی مذہب اور مقدس کتوب کی توہین کرنا ناروا اقدام ہے جبکہ اسلام

کسی بھی مذہب کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ مذہب کے خلاف وحشیانہ اقدام سے مذہبی منافرت بڑھتی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ مسلم امہ کے خلاف ایک سازش ہے جبکہ ایک مخصوص گروہ کا اس قسم کی حرکت پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے۔ کسی بھی مذہب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہونگے۔ سویڈن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہر فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.