ضلع کے گوادر سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ عروج پر ہے،ماہی گیر

1 321

پسنی /گوادر (ویب ڈیسک) ضلع گوادر کے سمندرمیں غیرقانونی ٹرالنگ میں کمی نہ آسکی ،پسنی کلمت اورماڑہ کے سمندرمیں ٹرالروں نے ڈیریے ڈال دیئے اس سلسلے میں ماہی گیروں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیرقانونی ٹرالنگ میں اچانک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع کے گوادر سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ عروج پر ہے اورماڑہ ،پسنی اور کلمت کے سمندر میں دن ہاڑے غیرقانونی ٹرالنگ ہورہی ہے غیرقانونی ٹرالنگ میں ملوث ٹرالروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن محکمہ فشریز بلوچستان وائرنیٹ لانچوں کے خلاف زیادہ کارﺅائی

کررہی ہے ماہی گیروں نے بتایا کہ وائرنیٹ بھی ٹرالر کی طرح ممنوعہ جال استعمال کرتے ہیں جن سے مچھلیوں کی نسل کشی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ فشریز جس طرح وائرنیٹ لانچوں کے خلاف کارﺅائی کررہی ہے ٹرالر مافیا کے خلاف بھی اسی طرح کارﺅائی کی جائے ماہی گیروں نے بتایا کہ سب سے زیادہ ٹرالنگ پسنی ،اورماڑہ ،کلمت اور چربندن کے سمندرمیں ہورہی ہے جہاں ٹرالر والے رات ہوتے ہی سمندر کنارے آکر ٹرالنگ کرتے ہیں اور غریب مقامی مچھیروں کے جالوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں جس سے ماہی گیروں کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی کا منصوبہ عالمی اصولوں کے مطابق ہے، پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.