بی این پی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ھونگے، میر رحیم جتک

0 105

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، ممتاز قبائلی شخصیت” حاجی میر عبدالرحیم جتک ” میر اسماعیل مینگل اور دیگر نے کہا ہے۔ کہ بی،این،کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ھونگے خصوصا قائد سردار اختر جان مینگل کوئٹہ سے تاریخی کامیابی حاصل کرینگے۔اںتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے پارٹی کے میر اسماعیل مینگل، کریم مینگل،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ بی،این،پی کیخلاف ریاستی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گے۔ بی این پی بلوچستان کی سب سے مقبول اور ہردلعزیز جماعت بن چکی ہے۔

الیکشن کے دنوں میں تین چار روز انٹرنیٹ بند رہے گا

 

جو عناصر منفی پروپگنڈے کر رہے تھے۔ ان کو بھرپور سیاسی جواب مل گیا ہے۔انھوں نے کہا۔کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اٹھ فروری کے انتخابات میں بی این پی بلوچستان بھر میں کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ بھرپور عوامی مقبولیت اور بلوچستان کے عوام کی ترجمان جماعت ہونے کے باوجود بی این پی کے خلاف سرکار اور نام نہاد عناصر کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈے جاری ہیں۔ لیکن شعوری دور ہے۔

ایران میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی ہوش اڑادینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

حقائق کو کسی صورت مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ نہ ہی عوام کو گمراہ کیا جا سکتا ہے۔ عوام 2018ء کے انتخابات کی طرح اٹھ فروری 2024ء کو بھی بی این پی کے انتخابی کیمپوں کا رخ کریں گے۔ اور اگر عوام کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ تو پھر عوام کا قہر و غضب سنبھالنے کے قابل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا۔کہ پارٹی کے 2018ء کے انتخابات میں کامیاب ھونے والے نمائیندوں نے جس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔وہ عوام کے سامنے ہے۔اور عوام ان کو دوبارہ کامیاب کرینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.