چاغی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے،حاجی میر ذابد علی ریکی

0 460

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات آٹھ بجے ماشکیل کے دو افراد نصیر ریکی و مجید ریکی کو چار گاڑیوں پر مشتمل مسلح افراد نے کلی نوکچہ دالبندین سے اغواء کی ہے اور تاحال انکا کوئی پتہ نہیں ہے جو باعث تشویش ہے انھوں نے کہا کہ چاغی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے ہر روز بدامنی اور اغواء برائے تاوان اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوتی جا رہی ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واقع کے خلاف اور مغوی افراد کی بازیابی کے لیئے کمشنر رخشان ڈویژن محمد ایاز مندوخیل سے گزشتہ شب رابطہ کی وہ ہفتے کی صبع دالبندین پہنچ گئے ہیں اور مغوی افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے کمشنر رخشان ایک ایماندار انسان ہیں مگر چاغی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث روز کمشنر رخشان کے لیئے مشکلات پیدا ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ چاغی انتظامیہ نے مغوی افراد کی بازیابی میں تعاون و اقدام نہ کی تو اسمبلی سمیت ہر فورم پر چاغی انتظامیہ کے خلاف آواز بلند کرکے بھرپور احتجاج کرونگا حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ اپنے عوام کو دالبندین کے نااہل انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑونگا انھوں نے کہا کہ ماشکیل کے باسیوں کا دیگر اضلاع میں آمدورفت کے لیئے دالبندین کا راستہ استعمال ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے ماشکیل کے باسی چاغی ایریا میں عدم تحفظ کا شکار ہیں اور روز چوری  ڈکیتی کی وارداتوں کا سامنا کر رہے ہیں ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے صوبائی حکومت و چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر ذمہ داراں سے نصیر ریکی و مجید ریکی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.