پی ایس ایل ،اسلام آباد، راولپنڈی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہوگی، آئی جی اسلام آباد

0 155

اسلام آباد (این این آئی) آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز کے دور ان اسلام آباد، راولپنڈی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہوگی۔ ہفتہ کو آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پی ایس ایل کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سینئر قیادت، کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، آر پی او،سی پی او راولپنڈی، کمشنر راولپنڈی، اسلام آباد پولیس کی سینئرز افسران ،ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں پی ایس ایل کی سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ میچز کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہوگی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پی ایس ایل کی کھلاڑیوں کی آمد و رفت کے دوران سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے ،میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کی گاڑیاں کی کارپارکنگ پریڈ گراؤنڈ نزد شکرپڑیاں انتظامات کیا گیا ہے، شائقین کو باقاعدہ شٹل کے ذریعے کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں پہنچایا جائے گا۔ آئی جی نے کہاکہ آپ کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس اور راولپنڈی ٹریفک پولیس موجود ہوں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لئے متبادل انتظامات کئے جائیں گے، پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے قیام کی جگہ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ۔آئی جی نے کہا کہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین سے اپیل ہے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،تمام قانونی نافذ کرنے والیادارے آپ کی خدمت اور حفاظت کے لیے کھڑے ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ اسلام پولیس ایف ریڈیو ،سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے شہریوں کی سہولت کے لیے معلومات فراہم کرتی رہے گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.