زبان قوموں کو شناخت اور پہچان دیتی ہے،لیاقت شاہوانی

بلوچستان پاکستان کا ایسا منفرد صوبہ ہے جہاں بیک وقت مختلف زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں،ترجمان حکو مت بلوچستان

0 265

کوئٹہ(ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کا ایسا منفرد صوبہ ہے جہاں بیک وقت مختلف زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں۔

مادری زبانوں کو آپنا کر قوم دوستی کا ثبوت دیں مادری زبانوں کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مادری زبانیں قوموں کی شناخت کے ساتھ ساتھ ثقافت اور روایات کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں زبانوں کو ترجیح دینا ہے

جب تک زبانوں کو اپنائیں گے نہیں زبانوں پر عبور اور نہ ترقی کرسکتے ہیں زبان قوموں کو شناخت اور پہچان دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم کا حصول انسان کا بنیادی حق ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.