قابض حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات کے لئے زہر قاتل ہیں:مولاناحافظ حمداللہ

تاریخ ہمارے اصلاف اور اکابر کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم نے انگریز کی غلامی قبول نہیں کی

0 4

قابض حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات کے لئے زہر قاتل ہیں:مولاناحافظ حمداللہ

(کوئٹہ ڈیلی صحافت ویب ڈیسک )
جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قابض حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات کے لئے زہر قاتل ہیں کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیےگئے مملکت خداداد پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے سوا کوئی نظام قبول نہیں ہم بارہا خبردار کرچکے ہیں کہ مغرب کے آلہ غلامانہ ذہنیت کے حامل حکمرانوں کے ہاتھوں ملک کی اسلامی تشخص کو نیلام نہیں ہونے دیں گے

اصلاف اور اکابر کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم نے انگریز کی غلامی قبول نہیں

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ فاروقیہ سلطان آباد کراچی میں منعقدہ سالانہ دستار فضیلت و عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی رہنما مولانا قاری محمد عثمان مولانا عنایت الرحمن اور مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مشکل اور نامساعد حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم علماءکرام کی رہنمائی و قیادت میں جدوجہد کریں علما کی قیادت میں جدوجہد نجات کا ذریعہ ہے

انہوں نے کہاکہ تاریخ ہمارے اصلاف اور اکابر کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم نے انگریز کی غلامی قبول نہیں کی ان کے پس خوردہ باقیات کس باغ کی مولی ہے ملک کے اسلامی تشخص کی بقا اور نظریاتی سرحدات کی دفاع کےلئے علماء نے ہی ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.