لاڑکانہ :شہر اور گرد و نواح میں مختلف حادثات اور واقعات میں بچے سمیت چار افراد زخمی

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قیصر جتوئی اور ان کے 8 سالا بھتیجے عزیز جتوئی کو زخمی کردیا

0 6

لاڑکانہ :شہر اور گرد و نواح میں مختلف حادثات اور واقعات میں بچے سمیت چار افراد زخمی

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ،ڈیلی صحافت کوئٹہ،ویب ڈیسک ) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں مختلف حادثات اور واقعات میں بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تفیصلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب بقاپور تھانہ کی حد گاؤں جلال جتوئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قیصر جتوئی اور ان کے 8 سالا بھتیجے عزیز جتوئی کو زخمی کردیا،

تمام زخمیوں کو علاقہ مکینوں نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا

رتودیرو کے قریب گوپانگ بس اسٹینڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے نتیجے میں گڑھی یاسین تحصیل کے گاؤں محمد چھٹل کا رہائشی موٹرسائیکل عثمان پریو سمیت دو افرا زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو علاقہ مکینوں نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.