لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،دو ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد

روپوش و مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ بھینس اور موٹرسائیکل برآمد کرلی

0 4

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ،ڈیلی صحافت کوئٹہ) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش و مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ بھینس اور موٹرسائیکل برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق اللہ آباد پولیس نے روپوش ملزم اعجاز عرف مجاہد ویسر کو اور ایئرپورٹ پولیس نے مطلوب ملزم ذوالفقار علی کو گرفتار کرلیا جبکہ کیٹی ممتاز پولیس نے دیہاتی میہر جونیجو کی چوری شدہ بھینس اور دہامراہ پولیس نے شہری اورنگزیب کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.