حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ عزم رکھتی ہے،عمران خان

زیراعظم سے پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی

1 215

حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ عزم رکھتی ہے،عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی صحافت کوئٹہ )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ عزم رکھتی ہے۔وزیراعظم سے پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران قومی اسمبلی میں جاری پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر اسد قیصر نے وزیراعظم کو صوبہ سندھ میں وفاق کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت بارے بریفنگ دی۔ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص سینیٹ انتخابات اور اس حوالے سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کا معاملہ ، وزیرِ اعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے رہنماں سے ملاقات کی جس میں وفاقی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.