بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے:جام کمال خان

حکومت بلوچستان کھیلوں کے فروغ کیلئے متحرک ہے : جام کمال خان

0 5

بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے:جام کمال خان

کوئٹہ( ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کھیلوں کے فروغ کیلئے متحرک ہے ،ماضی کی کمزوریوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،بلوچستان کے نوجوانوں کو اس مقام پر لے جائیںگے جہاں کوئی انہیں نظرانداز نہیں کرسکے گا، کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طبقہ متاثرہواہے ،ہماری کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کے حصے بنےں گوادر اسٹیڈیم کے مشہورہونے سے زیادہ انضمام الحق کا کوئٹہ کادورہ زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر اسٹیڈیم کے مشہورہونے سے زیادہ انضمام الحق کے کوئٹہ کے دورے کو زیادہ اہمیت کا قرار دیتے ہوئے کہاکہ گوادر اسٹیڈیم آج کل بہت مشور ہورہا ہے اس سے بھی زیادہ خوشی انضمام کا ہمارے کوئٹہ دورہ ہے انضمام الحق کا بڑا مشکور ہوں انضمام پاکستان کے ہیرو رہے ہیں

نوجوانوں کا اس مقام پر لے آئیں گے کہ کوئی اگنور ہی نہیں کر سکیںگے

ہم بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کے فروغ پر پہلے نہیں سوچا گیا ہے ہماری کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کے حصے بنےں ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان حکومت متحرک ہے ہمیں ہرچیز کے رزلٹ کاانتظار کرناچاہےے ، بلوچستان حکومت شروع دن سی ہی اپسورٹس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے مواقعے نہ ملنا بلوچستان کے نوجوانوں کی سب سے بڑی کمزوری رہی ہیں۔ ہم ان دو سالوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کا اس مقام پر لے آئیں گے کہ کوئی اگنور ہی نہیں کر سکیںگے اسپورٹس کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہے ہیں گوادر اور ایوب اسٹیڈیم اس کی مثال ہے ۔ کورونا نے بہت سے طبقے متاثر کیے ہیں کوشش ہے کہ گوادر میں پی ایس ایل میں میچ ہو۔ ماضی میں ہم نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیٹرز میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو جگہ دیا جائے۔

 

وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ اس دفعہ آپ دیکھیں گے کہ کوئٹہ کی ٹیم میں بلوچستان کے نوجوان کھیلیںگے گوادر پاکستان کا سب سے بڑا پورٹ بنے جارہے ہیں آئندہ آپ دیکھیں گے کہ ترقی کی مواقعے یہاں سے نکلیںگے ماضی میں جو کمزوریاں رہی ہیں اسے ہم نے دور کرنا ہے یقینا میں کوئٹہ گلیڈیٹر ہی فیورٹ ہے۔دعاگو ہے کہ کوئٹہ جیتے۔ پی ایس ایل میں انضمام نے ملتان اور لاہور کو فیورٹ ٹیم قرار دےدیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ بلوچستان بہت بار آچکا ہوں بڑی خوشی ہورہی ہیںجام کمال بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت کام کررہے ہیں ائندہ آنے والے دونوں میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے ہماری کوشش کہ اسکول لیول سے کرکٹ ٹیم فروغ دیا جائے بلوچستان کے نوجوان کرکٹ سمیت دوسرے اسپورٹس میں نام بنا سکتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو پہلے مواقعے نہیں دیا گیاہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.