آبی ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے،فیصل واوڈا

0 2

کراچی وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کوشاں ہے کہ ہرشہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے، گزشتہ 50 سال میں کسی حکومت نے آبی ذخائرکی تعمیرکوسنجیدگی سے نہیں لیا، پانی بچانا وقت کی ضرورت ہے، آبی ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پینے کا صاف پانی ایک بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو برسوں سے پانی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت کوشاں ہے کہ ہرشہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جنہیں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اربوں کا میٹھا پانی ہرسال سمندرمیں گرکر ضائع ہوجاتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پانی بچانا وقت کی ضرورت ہے، آبی ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، گزشتہ 50 سال میں کسی حکومت نے آبی ذخائرکی تعمیرکوسنجیدگی سے نہیں لیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.