کراچی،گھر میں آتشزدگی، خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق، مکینوں نے خود ہی آگ بجھائی

0 162

کراچی  میں مکان میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی اور بیٹا جا ں بحق ہو گئے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں، مکینوں نے خود ہی آگ بجھائی۔ جمعہ کو کراچی میں جمشید روڈ کے علاقے بجلی گراونڈ پر چھوٹے سے مکان میں آگ لگ گئی، افسوسناک واقعے میں ماں اور دو بچے جا ں بحق ہو گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق صبح سویرے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اطلاع فائربریگیڈ کو دی لیکن امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں، تب تک مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی آگ بجھا دی تھی۔دو معصوم اور ماں ہمیشہ کیلئے چلے گئے، دادا غم سے نڈھال ہیں۔ ان کا کہنا ہے مکینوں نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی، 30 سالہ شمائلہ، 4 سالہ انیسہ اور 8 سالہ سفیان سو رہے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق بچوں کے والد ملائشیا میں مزدوری کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.