خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 فیکٹریاں سیل، 5 افراد گرفتار

0 167

پشاورخیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی حکام نے عوامی شکایات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 4 فیکٹریوں کو سیل کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاورکے علاقے گلبہار آفریدی گھڑی اور ہزارخوانی میں عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اشیا خوردونوش کی چار فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔ سیل کرنے والی فیکٹریوں میں نمکو، سویٹ، چورن اور ایک بیکری پروڈکشن یونٹ شامل ہیں۔کارخانوں سے چائینہ سالٹ بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق 5 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.