حمزہ شہبازکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف کیس، عدالت کا نیب کو 26 مارچ کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

0 145

لاہور ہائی کورٹ حمزہ شہبازکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کیس میں نیب کو 26 مارچ تک ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سماعت کے دوران وکیل نیب نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر ریفرنس کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنائیں۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.