کوئٹہ احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی کے روبرو غیرقانونی اثاثہ جات بنانے

0 220

کوئٹہ احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی کے روبرو غیرقانونی اثاثہ جات بنانے ،جعلی ہائوسنگ اسکیم کے نام پر لوگوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے ،اراضی اسکینڈل اوراسٹاک ایکسچینج فراڈ سے متعلق دائرریفرنس کی سماعت ہوئی ۔جمعہ کے روز احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج کے روبرو سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد ودیگر کے خلاف دائر غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد،نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرراشد زیب گولڑہ ودیگر پیش ہوئے بلکہ سماعت کے دوران 3گواہان کے بیانات قلم بند کرکے ان پرجرح بھی مکمل کرلی گئی بعدازاں سابق ڈی آئی جی ودیگرکے خلاف دائر غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔اس کے علاوہ گزشتہ روز جعلی ہائوسنگ سکیم شاہنم کے نام پر عوام سے 52لاکھ روپے ہتھیانے سے متعلق دائر ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی سماعت کے دوران نامزد ملزم سجاد حسین عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو عدالت کی جانب سے انہیں ریفرنس کی نقولات فراہم کردی گئی جس کے بعد سماعت کو 4اپریل تک کیلئے ملتوی کردیاگیاملزم سجاد حسین پر شاہنم ہائوسنگ سکیم میں جعل سازی سے شہریوں کو 52 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔دریںاثناء گزشتہ روز سابق ڈی سی کوئٹہ ودیگر کے خلاف دائراراضی اسکینڈل ریفرنس کی سماعت میں وکلاء صفائی کی عدم پیشی کے باعث گواہ کابیان قلم بند نہ ہوسکا اور سماعت کو28مارچ تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔علاوہ ازیں احتساب عدالت کوئٹہ ون کے روبرو برادرز انٹرنیشنل کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس کی بھی سماعت ہوئی سماعت کے دوران برادز انٹرنیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر بابر تحسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سماعت شروع ہوئی تو 2گواہان کے بیانات قلم بندکرکے ان پرجرح مکمل کرلی گئی بعدازاں ریفرنس کی سماعت کو29مارچ تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.