کوئٹہ  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ

0 321

کوئٹہ  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اُناسی 79) ( سال پہلے آج کے دن قائداعظم محمد علی جناح کی رہنمائی میں برصغیر کے مسلمان قائدین نے ایک آزاد ملک پاکستان کا مطالبہ کیا کہ جہاں برصغیر کے مسلمانوں کو ہر قسم کی سماجی، معاشرتی، مذہبی اور معاشرتی آزادی حاصل ہو سکے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ 23 مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے جو ہمیں یکجہتی، اخوت، اتحاد اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے اور یہ کہ ہم سب مل کر مملکت خداداد پاکستان کو ترقی یافتہ اور پرامن ملکوں کی صف میں لا کھڑا کر سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا پاکستان کو اللہ تعالی نے ان تمام خوبیوں سے نوازا ہے کہ جس کی بدولت پاکستان ایک عالمی سیاسی اور معاشی قوت بن کر ابھر سکے ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک گزشتہ سیاسی قائدین کے ناعاقبت اندیش فیصلوں کی وجہ سے گوناگوں مسائل سے دوچار ہے لیکن موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر نہ صرف بلوچستان بلکہ مملکت خداداد پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عہد کر چکی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.