کوہلوصوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے گزشتہ روز کوہلو میں

0 247

کوہلوصوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے گزشتہ روز کوہلو میں ڈپٹی کمشنر منورحسین کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل بیان کئے ہیں جنہیں صوبائی وزیر صحت نے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے میر نصیب اللہ مری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں عوامی نمائندہ ہوں عوام کے درمیان بیٹھ کر خوشی ہوتی ہے صوبے سمیت کوہلو میں بیروزگاری کو جلد ختم کریں گے کوہلو کے خالی اسامیوں پر میرٹ کے مطابق تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کروں گا ضلع کے خالی اسامیوں پرماضی میں پیسے لیکر دوسرے علاقوں کے امیدواروں کو بھرتی کیا گیا ہے جس پر افسوس ہے عوام کے لئے ترقیاتی کاموں کاجال بچھا رہے ہیںوزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کھلی کچہری میں محکمہ صحت کے خالی اسامیوں پر میرٹ کے مطابق کامیاب ہونے والے کئی امیدواروں کوتعیناتی کے آرڈر بھی دیئے اوربعد ازاں نادرآفس کا دورہ کیا خواتین سٹاف نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے فوری خواتین کے لئے فیمیل سٹاف تعینات کرنے کے لئے ڈی جی نادرا کو کہا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.