وزیراعظم معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر مختلف صنعتوں کیلئے(کل) امدادی پیکج کا اعلان کرینگے

0 123

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کے سبب ملک کی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر مختلف صنعتوں کیلئے(کل) منگل امدادی پیکج کا اعلان کرینگے ۔ دو وز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا تھا کہ منگل کو وائرس سے مقابلے کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا جس میں ہر صنعت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اس کشمکش کی صورتحال کا مقابلہ کر سکیں اور ہم انہیں کورونا وائرس کے منفی اثرات سے بچا سکیں۔عمران خان کے مطابق منگل کو تعمیراتی صنعت کو خصوصی مراعات دینے کا اعلان کروں گا اور اس کا مقصد لوگوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہمارے پاس اس طرح کی سہولیات نہیں ہیں لہٰذا ایسا نہ ہو کہ ہم لاک ڈاؤن کر کے لوگوں کو کورونا سے بچانا چاہیں اور وہ بھوک و افلاس سے مر جائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.