فارن فنڈنگ، علیمہ باجی سلائی مشین، مالم جبہ کی وارداتوں منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے وفاقی فواد چودھری کے ٹوئٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو توقع ہے کہ فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاؤنٹس، علیمہ باجی سلائی مشین، مالم جبہ کی وارداتوں، بلین ٹری کرپشن سونامی، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کے مفرور کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے
کہاکہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں، دوسروں پر روز بہتان اور جھوٹے الزام لگانے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ کرپشن اور چوری کے ٹھیکے دینے والے عمران خان ملک کرپٹ نہیں تو واقعی پاکستان کرپشن فری ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر عوام کا آٹا ، چینی ،بجلی ،گیس ،دوائی چوری کرنے والا کرپٹ نہیں ہے
تو واقعی پاکستان کرپشن فری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کی طرح نیب کو بھی ڈھابہ بنا دیں تو ملک کو چار آنے کا شاید کوئی فائدہ ہوجائے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت، روزگار،کاروبار کی تباہی، مہنگائی کے ذمہ دار، براڈ شیٹ کمشن خور عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ؟ ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور
عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ ؟اربوں کا قرضہ لوٹنے والے عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ ؟- مریم اورنگزیب چار سو ارب کی چینی کھا جانے والے عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ ؟225ارب کا عوام کا آٹا کھا جانے والے عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ ؟- انہوںنے کہاکہ 122ارب کی ایل این جی کھا جانے والے عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ؟۔ انہوںنے کہاکہ مشورہ ہے کہ آپ بھی ڈھابہ لگالیں کیونکہ اگلی جھوٹوں اور چوروں کی دکان جلد بند ہونے والی ہے