
ماحولیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی آبادی کے دباؤ کےباعث مسقبل میں پانی کے شدید بحران کا خدشہ ہے، میر عبدالقدوس بزنجو
کوئیٹہ 22 مارچ ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پانی کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پانی انسانی بقاء کیلئے پہلی اور بنیادی ضرورت ہےاور پانی کا عالمی دن منانے کا مقصد پانی کی اہمیت اور بحران کے بارے میں شعور کی آگاہی ہے وزیراعلئ نے کہا ہے کہ پانی اللہ تعالئ کی بہترین نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے پانی کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع کو روکنا ہر فرد کا فرض اور قومی زمہ داری ہے وزیراعلئ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی
تبدیلیوں اور بڑھتی آبادی کے دباؤ کےباعث مسقبل میں پانی کے شدید بحران کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بہت بڑی آبادی کی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے وزیراعلئ نے کہا کہ خشک سالی اور بارشوں کی کمی کے باعث بلوچستان میں زیر زمین آبی زخائیر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں موجودہ صورت حال کے تناظر میں صوبے میں آبی وسائل کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی پروگرام میں ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے ترجیحاتی بنیادوں پر شامل ہیں وزیراعلی نے کہا کہ دستیاب پانی کا بہترین استعمال ہی پانی کی کمی کے چیلنج اور بحران سے محفوظ رکھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن معاشرے کے ہر فرد کو اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوۓ پانی کے ضیاع کو روکنے کا عزم کرنا چاہیۓ۔