جیکب آباد پولیس کی گڑھی خیرو کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن

0 306

جیکب آباد (عبدالقیوم جکھرانی) جیکب آباد پولیس کی گڑھی خیرو کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ،
آپریشن میں ضلع جیکب آباد، قمبر اور شکارپور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، ملزمان کے محفوظ پناھ گاہوں اور مورچوں کو مسمار کرکے نظر آتش کیا گیا اور جرائم پیشہ افراد کو قابو کرنے کے لئے متعدد پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں ،

جیکب آباد پولیس ترجمان کے مطابق تعلقہ گڑھی خیرو میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہی، ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کی سربراھی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، ریڈ میں ضلع جیکب آباد ضلع قمبر اور ضلع شکارپور پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی جس کی قیادت ایس ایس جیکب آباد کی سربراہی میں جیکب آباد پولیس نے کی،
تعلقہ گڑھی خیرو کو ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے مختلف قبیلوں سے تعلق رکھنے والے ملزمام جن میں کٹوہر، ڈاھانی، ملغانی و دیگر گینگز کے خلاف متعدد مقامات پر آپریشنز جاری ہیں،
جبکہ امن امان کو قائم رکھنے کے لئیے تھانہ پُنہُوں بَھٹی اور تھانہ دوداپور کی حدود میں ملزمان کی محفوظ پناہ گاہوں اور مورچوں کو مسمار کرکے نظر آتش کیا گیا اور متعدد جگہوں پر پولیس پکٹس لگائی گئی ہیں،
ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کی سربراہی میں تعلقہ گڑھی خیرو میں جیکب آباد پولیس کی جانب سے ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں تیسرے روز بھی جاری رہیں ، جس کے نتیجے میں متعدد جرائم پیشہ گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور مورچوں کو مسمار کرکے نظر آتش کیا گیا، جبکہ روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعدد چھاپے مارے گئے اور متعدد پولیس پکٹ قائم کی گئی ہیں تاکہ ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کو قابو کیا جائے .

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.